دوبارہ فلموں کی ہدایتکاری کرنے کیلیے بے تاب ہوں سنی دیول
فلم کا موضوع کوئی بھی ہوسکتا ہے، خود کو پسند آنے والا اسکرپٹ منتخب کروں گا، سنی دیول
فلم کا موضوع کوئی بھی ہوسکتا ہے، خود کو پسند آنے والا اسکرپٹ منتخب کروں گا، سنی دیول فوٹو: فائل
اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ سے فلموں کی ہدایتکاری کے لیے بے تاب ہیں لیکن انھیں سال یا دو سال کا عرصہ درکار ہے۔
57 سالہ اداکار سنی دیول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلموں میں ہدایتکاری کے دوبارہ سے فرائض سرانجام دینے کے لیے بے تاب ہیں ان میں ایک ہدایتکار پوشیدہ ہے لیکن انھیں سال یا دو سال کا عرصہ لگے گا۔ فلم کا موضوع کوئی بھی ہوسکتا ہے وہ اس اسکرپٹ کا انتخاب کریں گے جو انھیں اچھا لگے۔
اداکار نے اپنی نئی فلم ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فلم کے ہدایتکار انیل شرما کے ساتھ پہلے بھی فلم ''غدر''، ''ایک پریم کتھا''، ''دی ہیرو'' اور اپنے میں کام کر چکے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ جب انھوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو وہ فوراً اس فلم میں کام کرنے پر رضا مند ہو گئے۔ اداکار نے کہا کہ وہ ایک عرصہ بعد بطور سولو اداکار کسی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ان کا کردار چیلنجنگ ہے۔ دیگر کاسٹ میں اداکارہ امریتا راؤ اور اداکار اروشی روتیلا شامل ہیں۔