سونے کی قیمت 850 روپے گھٹ کر 51900 روپے تولہ ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی نمایاں کمی سے1248 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44485 روپے ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
HYDERABAD:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی نمایاں کمی سے1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب850 روپے اور729 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44485 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے گھٹ کر820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے گھٹ کر702.85 روپے ہوگئی۔