رواں مالی سال زرعی قرضوں کاہدف360 ارب روپے مقرر
بینک جولائی سے اکتوبرتک زرعی شعبے کو7فیصداضافے سے 91.2 ارب کے قرضے دے چکے
زرعی شعبے پرواجبات 37.2 ارب روپے بڑھ کر267.4 ارب روپے تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2013-14 کے زرعی قرضوں کے لیے بینکوں کو عبوری طور پر 360 ارب روپے کا ہدف دیا ہے۔
جو گزشتہ مالی سال میںمقررہ 315 ارب روپے کے ہدف سے 14.2 فیصد زیادہ اور تقسیم کردہ 336.2 ارب روپے سے 7.1 فیصد بلند ہے، رواں مالی سال کے مجموعی ہدف میں سے 180 ارب روپے 5 بڑے بینکوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ 69.5 ارب روپے، ملکی نجی بینک 81.4 ارب روپے، پنجاب پراونشیل کوآپریٹو بینک 9 ارب روپے، 7 مائیکرو فنانس بینک 19.6 ارب روپے اور3 اسلامی بینکوں کو 0.5 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں نے جولائی تا اکتوبر 2013 کے دوران زرعی شعبے کو 91.2 ارب روپے کے قرضے دیے جو ہدف کا 25.3 فیصد اور گزشتہ برس کی اسی مدت میں 85.6 ارب روپے کے زرعی قرضوں سے 7 فیصد زائد ہے۔
5 بڑے بینکوں بشمول نیشنل بینک لمیٹڈ،ایم سی بی، حبیب بینک لمیٹڈ، یوبی ایل اور اے بی ایل نے مجموعی طور پر 57 ارب روپے یا اپنے سالانہ ہدف کا 32 فیصد تقسیم کیا جو گزشتہ برس سے 6.2 فیصد زیادہ ہے، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ9.3 ارب روپے تقسیم کر سکا جو اس کے ہدف کا 13.5 فیصدہے، پی پی سی بی ایل نے زیر جائزہ مدت میں 1.36 ارب روپے کے زرعی قرضے دیے جو اس کے ہدف کا 15 فیصد ہے، 14 ملکی نجی بینکوں نے مجموعی طور پر اپنے ہدف کے 24.5 فیصد زرعی قرضے دیے، 7 مائیکرو فنانس بینکوں نے ہدف کا 18 فیصد یا 3.6 ارب روپے کے زرعی قرضے دیے جبکہ 3 اسلامی بینکوں نے گزشتہ 4ماہ میں اسلامی مالکاری طریقوں کے تحت 0.5 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں0.15 ملین روپے زرعی قرضے جاری کیے۔ علاوہ ازیں زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ آخر اکتوبر 2013 تک.2 230 ارب روپے سے بڑھ کر 267.4 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔