شہر میں تیز رفتار گاڑیوں نے2بچیوں کو روند ڈالا ٹریفک حادثات میں24افراد زخمی
اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والی 10سالہ حنا کو ڈمپر نے ٹکر ماری، ماڑی پور میں3سالہ وریشہ جاں بحق ہوگئی
چمڑا چورنگی کے قریب دھند کے باعث 3 گاڑیوں میں تصادم، 24 افراد زخمی ہوگئے، 3موٹرسائیکلیں پھسل گئیں فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 بچیاں جاں بحق جبکہ2 درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود مسان چوک پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے اسکول یونیفارم میںملبوس10سالہ حنا دختر بخت زادہ ہلاک ہوگئی،متوفیہ کی لاش پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی ، متوفیہ کیماڑی پدر گراؤنڈ کے قریب کی رہائشی اورچوتھی جماعت کی طالبہ تھی،واقعے کے وقت متوفیہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی،ڈاکس کے علاقے ماڑی پور روڈ وزیر مینشن ریلوے اسٹیشن لکڑی کے پرانے ٹال کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے3 سالہ بچی وریشہ جاں بحق ہو گئی متوفیہ کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے لاش موت کی تصدیق کے بعد ورثا پولیس کارروائی کے بغیرلے گئے۔
نمائش چورنگی پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار26 سالہ رضوان ولد شیر محمد اور اس کا دوست24سالہ خالد ولد خلیل زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلیے سول اسپتال پہنچایا گیا ،کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب دھند کے باعث 2 بسوں اورسوزوکی پک اپ میں تصادم کے باعث خواتین سمیت2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں جناح اور نجی اسپتالوں میں لے جایا گیا پولیس کے مطابق دھند اور سڑک پر اوس گرنے کے باعث3موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئیں تھیں،عقب میں آنے والے بس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا جس کے باعث اس کے عقب میں آنے والی ایک سوزوکی پک اپ اور اس کے عقب میں آنے والی دوسری بس ٹکرا گئی تھی زخمی ہونے والے2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔