حکم عدولی پر تھانیدار طلب عدالتی وقت تک چالان جمع کرانے کا حکم
تفتیشی افسران احکام نظرانداز کررہے ہیں،عدالت سخت کارروائی کرے،وکیل سرکار
تھانیداروں نے تفتیشی افسران کوطلب کرکے چالان جمع کراکرتحریری معافی مانگ لی فوٹو: ایکسپریس/ فائل
مقدمات کے تفتیشی افسران کی غفلت اور لاپروائی پر عدالت نے تھانیداروں کو طلب کرکے عدالتی وقت تک مقدمات کے چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر تھانہ پیر آباد ، تھانہ مدینہ کالونی کے تھانیدار پیش ہوئے پولیس افسران پر لاپروائی برتنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، پبلک پراسیکویٹر سید شمیم احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی غلام مرتضیٰ بلوچ کی عدالت میں پیش ہوکر شکایت کی کہ اسلحہ ایکٹ، منشیات، چیک باؤنس، چوری اور زخمی کرنے کے الزامات میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات کے چالان مقررہ وقت سے 3 ماہ گزر جانے کے باوجود تفتیشی افسران جمع نہیں کرارہے ۔
تفتیشی افسران کو کئی نوٹس جاری کیے لیکن احکام نظرانداز کردیے پولیس کی غفلت اور لاپروائی سے مقدمات التواکا شکار ہیں لہٰذا عدالت کارروائی کرے، وکیل سرکار کی شکایت پر فاضل عدالت نے مذکورہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عدالت میں طلب کرکے تمام مقدمات کے چالان فوری جمع کرانے کا حکم دیا، عدالتی حکم پر ایس ایچ اوز نے تھانوں سے تفتیشی افسران کو چالان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تفتیشی افسران نے ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے چالان جمع کرادیے، فاضل عدالت نے مذکورہ افسران کی جانب سے تحریری معافی نامہ داخل کرنے پر معاف کردیا ہے۔