ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر افغانستان نے ڈنمارک کو 2 وکٹ سے شکست دے دی
فاتح ٹیم نے 146رنز کا ہدف15.3اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا
فاتح ٹیم نے 146رنز کا ہدف15.3اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا.: اے ایف پی/فائل
آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈنمارک کو2وکٹ سے شکست دیدی۔
فاتح ٹیم نے 146رنز کا ہدف15.3اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا، نجیب اﷲ زدران نے61رنز کی اننگز کھیلی، قبل ازیں ناکام سائیڈ نے3 وکٹ پر 145رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 84رنز سے زیر کیا، کالم میکلیوڈ نے نصف سنچری بنائی، گورڈن گوڈی اور روب ٹیلر نے تین، تین وکٹیں لیں۔ کینیا نے برمودا کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، اسٹیو ٹکولو نے2وکٹیں لینے کے بعد ناقابل شکست54رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آئرلینڈ اور اٹلی جبکہ یوگینڈا اور امریکا کے میچز ابوظبی میں بارش کی نذر ہو گئے۔