بھارت کی ’’جی حضوری‘‘ بنگلہ دیش کے کام نہ آ سکی 2017 تک میزبانی سے انکار
اسٹیٹس ملنے کے 13برس میں بنگال ٹائیگرز بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے کو ترس گئے
اسٹیٹس ملنے کے 13برس میں بنگال ٹائیگرز بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے کو ترس گئے. فوٹو: فائل
بھارت کی ''جی حضوری'' بنگلہ دیش کے کام نہ آ سکی، 2017 تک بی سی سی آئی نے ٹیسٹ کیلیے میزبانی سے انکار کر دیا، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ''بنگلہ دیشی ٹیم کو کھیلتے دیکھنے کون اسٹیڈیم آئے گا''۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹس ملنے کے 13برس میں بنگال ٹائیگرز بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے کو ترس گئے، اب مارچ 2017تک اس کا کوئی امکان نہیں رہا۔2014 سے2017کیلیے ٹیم اسپانسر شپ کی ٹینڈر دستاویزات میں بھارت کا بنگلہ دیش سے کوئی میچ شامل نہیں ہے، یوں بی سی بی سے بھارتی بورڈ کا ہر سال کھیلنے کا وعدہ جھوٹا ثابت ہوا، اس عرصے میں بھارت آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کم از کم37ٹیسٹ،65 ون ڈے انٹرنیشنل اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا، بنگلہ دیشی ٹیم نے بھارت میں15برس قبل ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا،2006میں وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے وہاں گئی تھی مگر میزبان سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔