سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 میں کیویز کو 8 وکٹ سے زیر کرکے سیریز اپنے نام کرلی

فاتح ٹیم نے143رنز کا ہدف باآسانی17.5 اوورز میں حاصل کر لیا، مہیلا جے وردنے صرف3کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے

قبل ازیں مہمان سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر142 کا مجموعہ پایا. فوٹو : اے ایف پی/فائل

سری لنکا نے دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے زیر کر کے سیریز اپنے نام کر لی، پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔


گذشتہ روز فاتح ٹیم نے143رنز کا ہدف باآسانی17.5 اوورز میں حاصل کر لیا، مہیلا جے وردنے صرف3کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، تلکارتنے دلشان اور کوشل پریرا نے کیوی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے96رنز کی شراکت بنا دی، مین آف دی میچ پریرا 57رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،انھوں نے 37گیندوں کا سامنا کیا اور6 چوکے و 2چھکے لگائے، اوپنر نے ناقابل شکست59رنز کیلیے49بالز کھیلیں، ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل رہے، قبل ازیں مہمان سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر142 کا مجموعہ پایا،لیوک رونچی نے سب سے زیادہ 34رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سری لنکا نے 7بولرز آزمائے، ان میں سے 6نے ایک، ایک کھلاڑی کو واپس پویلین بھیجا۔
Load Next Story