گیل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب اسپتال میں داخل 4 ہفتوں تک کرکٹ سے دور

گیل جمعرات کو پہلے ایک روزہ میچ کی دوسری گیند پر رن آئوٹ ہونے کے دوران انجرڈ ہوئے

گیل جمعرات کو پہلے ایک روزہ میچ کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہونے کے دوران انجرڈ ہوئے. فوٹو: بی سی سی آئی

لاہور:
ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب 4ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہوگئے، وہ بھارت کیخلاف بقیہ دونوں ون ڈے اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے ابتدائی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

گیل جمعرات کو پہلے ایک روزہ میچ کی دوسری گیند پر رن آئوٹ ہونے کے دوران انجرڈ ہوئے، وہ بھونیشور کمار کی ڈائریکٹ تھرو سے قبل کریز تک نہ پہنچ سکے اور گھٹنے کے بل گر کر زخمی ہو گئے، شدید تکلیف میں مبتلا بیٹسمین کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، انھیں گرائونڈ میں ہی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بپن تھیروول نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔




بعد ازاں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، ایم آر آئی اسکین سے بائیں پائوں میں ہیمسٹرنگ انجری اور خون کے لوتھڑے کی موجودگی کا علم ہوا، ڈاکٹر بپن نے میڈیا کو بتایا کہ اس انجری سے نجات میں گیل کو کم از کم 2 سے 4 ہفتے لگیں گے۔ یاد رہے کہ کیویز سے ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہونی ہے۔
Load Next Story