ورلڈ کپ 2014 یوروگوئے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بن گئی
اردن سے سیکنڈ لیگ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر 5-0 کے ایگریگیٹ سے کامیابی
مونٹی وڈیو :یوروگوئے کے فٹبالرز ورلڈ کپ 2014میں رسائی حاصل کرنے پر جشن منارہے ہیں ، ٹیم نے اردن کیخلاف 5-0سے ایگریگیٹ فتح حاصل کی۔ فوٹو: رائٹرز
یوروگوئے فٹبال ورلڈ کپ 2014کیلیے کوالیفائی کرنے والی آخری ٹیم بن گئی، اردن سے سیکنڈ لیگ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر 5-0 کے ایگریگیٹ سے کامیابی پائی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کی کمزور ترین ٹیم اردن سے سیکنڈ لیگ میں یوروگوئے کے پلیئرز سخت جدوجہد کرتے دکھائی دیے،گذشتہ ہفتے امان میں فرسٹ لیگ میں 5-0 سے فتح ٹیم کے کام آ گئی، ڈرا میچ میں فائنل وسل کے ساتھ ہی یوروگوین پلیئرز اور مداحوں نے جشن منانا شروع کردیا، اسٹیڈیم کے اوپر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا۔ جنوبی امریکی کوالیفائنگ مہم کی پانچویں رینکڈ سائیڈ یوروگوئے آئندہ برس برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ کی 32 ویں اور آخری کوالیفائنگ ٹیم بن گئی۔
صرف چند ماہ قبل ہی 2010 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ سائیڈکوالیفائی کرنے کیلیے جدوجہد کررہی تھی،اسے اپنے پانچ فائنل کوالیفائرز میں سے چار جیتنا لازمی تھے، اب وہ برازیل، ارجنٹائن ، کولمبیا، ایکواڈور اور چلی کے ساتھ فائنلز میں جنوبی امریکن ٹیموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔2014 ورلڈ کپ کی 32 ٹیموں میں یورپ سے نیدرلینڈز، اٹلی، بیلجیئم، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، انگلینڈ، روس ، بوسنیا ہرزیگووینا، کروشیا، یونان، پرتگال اور فرانس شامل ہیں،ایشیا سے جاپان،آسٹریلیا، ایران اور جنوبی کوریا، جنوبی امریکا سے برازیل (میزبان)، ارجنٹائن، کولمبیا، چلی، ایکواڈور اور یوروگوئے، کونکاکاف سے امریکا، کوسٹا ریکا، ہونڈورس اور میکسیکو، افریقہ سے نائجیریا ، آئیوری کوسٹ، کیمیرون، گھانا اور الجزائر نے ورلڈ کپ فائنلز کیلیے کوالیفائی کیا ہے۔