سندھ حکومت میں شمولیت پی پی کے متحدہ سے پھر رابطے شروع
پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت ایم کیو ایم کی قیادت میں رابطے، سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت جاری
رابطہ کمیٹی کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت پرلاعلمی کا اظہار۔ فوٹو: فائل
ABBOTTABAD:
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پرصوبائی رہنماؤں نے سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے دوبارہ رابطے شروع کردیے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے اہم ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطے میں ہے اور2روزسے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے تاہم ایم کیوایم کی قیادت نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن ،لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2013،حلقہ بندیوں،کراچی میں نئے اضلاع کے قیام سمیت دیگرامورپراپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان تحفظات کودورکرنے کیلیے ایم کیو ایم کویقین دہانی کرائی گئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جلد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت پرلاعلمی کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ بعض عوامی امورپر پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے میں رہتے ہیں اوریہ جہموری عمل کاحصہ ہے۔