ہماری ٹیکنالوجی گھٹیا امریکی ڈرون کی نسبت بہتر ہے ثمر مبارک
ایٹمی میدان میں ہم بہت آگے ہیں، چھوٹا ایٹم بم بنالیا، راستہ بدلنے والے میزائل بھی ہیں
ایٹمی میدان میں ہم بہت آگے ہیں، چھوٹا ایٹم بم بنالیا، راستہ بدلنے والے میزائل بھی ہیں،ایٹمی سائنسدان۔فوٹو:فائل
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ امریکا کے گھٹیا ڈرون کے مقابلے میں ہمارے پاس وائرلیس ڈرون موجود ہیں۔
ایٹمی میدان میں ہم بہت آگے ہیں، طاقتور ترین چھوٹا ایٹم بم تیار، راستہ بدلنے والے میزائل، تصاویر لینے والے ڈرون بھی ہیں،ہمارے میزائل نشانے پر نہیں آتے۔ نجی ٹی وی کو ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے تخمینے کے مطابق 10 ارب کا منصوبہ تھا صرف ایک ارب دیے گئے جس کے باعث ہم بجلی بنانے کا منصوبہ ابھی تک شروع نہیں کر سکے۔
فنڈ ہوں تو پلانٹ لگائیں، مہنگی بجلی بنانے والے باہر سے تیل منگوا لیتے ہیں، بعض لوگوں کو جب علم ہوا کہ کوئلے سے بجلی 5 روپے یونٹ ملے گی تو انھوں نے سازشوں کے جال بچھا دیے،کہا گیا کہ کول گیس سے بجلی نہیں بن سکتی جبکہ ملائشیا، سری لنکا، چین میں کول گیس سے ہی بجلی بن رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ 100 میگا واٹ کا ہے جب یہ کامیاب ہو جائے گا تو بڑے سرمایہ کار آ جائیں گے۔