سانحہ راولپنڈی کے 28ملزمان شناخت16گرفتارکرلیے رانا ثناءاللہ
ملوث افراد کوسزائیں دینگے، علمائے کرام احتجاج چاردیواری تک محدود رکھیں، صوبائی وزیر کی اپیل
ذمے داروں کو برسوں یا مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیرقانون پنجاب ۔ فوٹو فائل
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث ملزمان کیخلاف تحفظ پاکستان آرڈیننس اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائیں جائیں گے۔
اسپیشل برانچ کی وڈیو فوٹیج کے ذریعے28 ملزمان کی شنا خت کی گئی ، 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، میڈیا کے پاس مزید فوٹیج ہے تو کمیشن یا حکومت پنجا ب کے حوالے کرے، ذمے داروں کو برسوں یا مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی حتمی رپورٹ پر ذمے دار انتظامیہ ، پولیس افسران اور جوانوں کو چار ج شیٹ کیا جائیگا، علماء آج احتجاج کو چاردیواری تک محدود رکھیں تاکہ کسی شرپسند کو دوبارہ اپنے عزائم کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔
جمعرات کو پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کا واقعہ قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے ، پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس مذموم سازش کو ناکام بنایا ، راولپنڈی کے عوام ، میڈیا اور علمائے کرام کا کردار قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ سانحے میں 11افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے، اس وقت 12 افراد زیرعلاج ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد نہیں چھپائی گئی ، سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلائی گئی ہیں ، اگر مدرسے کے بچے لاپتہ ہیں تو میڈیا کو کوائف دیے جائیں۔ اس کیس کو تحفظ پاکستان آرڈیننس اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت چلایا جائیگا۔