عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ جاری مزید 41 افراد ہلاک 40 زخمی
صوبہ دیالہ کی مارکیٹ میں کار بم دھماکا کیا گیا، 32 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوئے، دوسرے دھماکے میں ایک شخص مارا گیا
بغداد کے نواح میں بھی فائرنگ اور بم دھماکوں میں مزید 6 شہری مارے گئے، کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔ فوٹو: اے ایف پی
عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں41 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ دیالہ قصبے سعدیہ کی ایک مارکیٹ میں رش کے دوران کار بم دھماکا کردیا گیا جس میں 32افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ دریں اثنا دیالہ میں ایک اور بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
علاوہ ازیں بغداد کے نواح میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ابھی تک کسی گروپ نے بم دھماکوں اور فائرنگ کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ رواں سال کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات کے دوران ہلاکتیں 5800 ہوگئی ہیں۔