ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات بھارت نے تاریخ مانگ لی

بھارت پاکستان کے جواب کا منتظر ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ

پاک بھارت معاملات کی پیش رفت کے سلسلے میں جلد ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔فوٹو:فائل

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم اوز) کی ملاقات کیلیے تاریخ مانگ لی ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستان کے جواب کا منتظر ہے۔




جمعرات کو بھارتی اخبار آئوٹ لک انڈیا اور دیگر کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آسیم کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں طے کیے گئے معاملات کی پیش رفت کے سلسلے میں جلد ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی تاہم پاکستان نے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
Load Next Story