نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور
چوہدری شوگر ملز کیس میں 1،1کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت
چوہدری شوگر ملز کیس میں 1،1کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو ایک ایک کروڑ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، یوسف عباس کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسی کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔
یوسف عباس کی گرفتاری کی وجوہات مریم نواز سے ملتی ہیں، نیب مریم نواز والے الزامات اور اسی رقم کی منی لانڈرنگ کا الزام یوسف عباس پر لگا رہا ہے، بیرون ملک سے آنے والی تمام رقم یوسف عباس نے ایف بی آر میں ڈکلیئر کر رکھی ہے، اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا کر واپس جمع کروانا کوئی جرم نہیں۔