افغانستان میں 2014 کے بعد فوج کے قیام کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا امریکا

آئندہ سال کے آخر میں فوجیوں کے انخلا کے بعد کسی بھی مشن کے افغانستان میں قیام کاوقت قریبا طےشدہ ہوگا، ترجمان وائٹ ہاؤس

افغان سیکورٹی معائدے کے مسودے کو اپریل 2014 تک منظور نہیں کر سکتا، افغان صدر. فوٹو: فائل

افغان سیکورٹی معائدے کے باوجود امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے 2014 کے بعد افغانستان میں انسداد دہشت گردی اور تربیتی مشن پر اپنے فوجیوں کے قیام کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 2014 کے بعد بھی امریکی فوجیوں کے قیام کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، آئندہ سال کے آخر میں فوجیوں کے انخلا کے بعد کسی بھی مشن کے افغانستان میں قیام کا وقت قریبا طے شدہ ہوگا تاہم 10 سال تک قیام کے حوالے سے رپورٹس غلط ہیں۔ ترجمان نے افغان صدر حامد کرزئی کے بیان کہ وہ افغان سیکورٹی معائدے کے مسودے کو اپریل 2014 تک منظور نہیں کر سکتے ہیں پر کہا کہ افغانستان کو سیکورٹی مسودے کی منظور سال کے اختتام سے پہلی دینی چاہیے۔
Load Next Story