لیٹویا میں سپر مارکیٹ کی چھت گرنے سے43 افراد ہلاک درجنوں زخمی

لیٹویا کے داارلحکومت ریگا کے علاقے زولیٹیوڈ کی سپر مارکیٹ میں خریداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی کہ چھت گرگئی

ہلاک ہونے والوں میں 3 امدادی ٹیموں کے اہلکار بھی شامل ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے،حکام فوٹو؛ اے ایف پی

لیٹویا میں سپر مارکیٹ کی چھت گرنے سے 43 افرد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جس کے باعث حکومت نے ملک بھرمیں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیٹویا کے داارلحکومت ریگا کے نواحی علاقے زولیٹیوڈ کی سپر مارکیٹ میں خریداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی کہ مارکیٹ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے بعد پولیس اہلکار اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اورزخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کیا تو اسی دوران چھت کا دوسرا حصہ بھی گرگیا جس کے بعد ملبے تلے دب کر مزید افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے 43 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں امدادی ٹیموں کے 3اہلکار بھی شامل ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load Next Story