کراچی میں فلم سازی کے لیے مواقع بڑھ گئے ہیں سعید رضوی

معیاری کام کرکے ثابت کرناہوگا کہ ہم انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سعید رضوی۔

کراچی میں فلم بنانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے ہمیں اس بہتر ماحول سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ فوٹو: فائل

کراچی کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ہدایت کار فلم ساز سعید رضوی نے کہا میں نے فلم بنانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

اسکرپٹ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد فلم کی کاسٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔انھوں نے کہ آئندہ سال فلم سیٹ کی زینت بن جائے گی، کراچی میں فلم بنانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے ہمیں اس بہتر ماحول سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے، اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرکے فلم بنائیں گے اب دور بدل چکا ہے پاکستانی فلم بین پاکستانی فلموں کی طرف اگر متوجہ ہوئے ہیں تو ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو ان کے مزاج کے مطابق ہوں۔




کراچی نے فلم انڈسٹری کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور آج پھر یہ ذمے داری کراچی میں فلم بنانے کو عائد ہوئی ہے کراچی میں بنائی جانے والی فلموں سے انھوں نے ثابت کیا ہے کراچی میں اچھی اور معیاری فلمیں بن سکتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ہمیں جدید ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اب نہیں ہونی چاہیے سنیما مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں۔
Load Next Story