روئی کی 20ہزار600 گانٹھیں 6800روپے فی من تک میں فروخت

میانوالی کی روئی کی 3800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے

میانوالی کی روئی کی 3800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے . فوٹو: فائل

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ جمعہ کو 6450 روپے من پر برقرار رہے جبکہ ریڈی مارکیٹس میں قیمتیں 6800 روپے فی من ریکارڈ کی گئیں۔


کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 20 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 6200 روپے سے 6800 روپے فی من پر بند ہوئے، قاضی احمد کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 200 روپے فی من پر بند ہوئے، دادو اور بانڈی کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے بھی 6200 روپے فی من رہے۔

میانوالی کی روئی کی 3800 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6800 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے جبکہ بھکر کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6725 روپے فی من پر بند ہوئے۔
Load Next Story