سنگین مقدمات کے چالان جمع نہ کرانے پر پولیس افسران کی گرفتاری کا حکم

25ملزمان کیخلاف19مقدمات کے چالان جمع نہیں کرائے گئے،آج ان پولیس افسران کو چالان کے ہمراہ پیش کیا جائے،ہدایت

عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف 173کے تحت مقدمات کے چالان کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے سنگین مقدمات میں ملوث25ملزمان کیخلاف19مقدمات کے چالان عدالت میں جمع نہ کرانے پر ایس ایچ او اور انچارج تفتیشی افسر کی فوری گرفتاری کیلیے ایس ایس پی ویسٹ کو حکم دیدیا ہے اور آج مذکورہ افسران کو تمام چالان کے ہمراہ عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔


جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے ڈکیتی ، قتل ، اقدام قتل ، اسلحہ ایکٹ اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر مقدمات میں ملوث 25سے زاید ملزمان کے خلاف مقدمات کے چالان وقت مقررہ گزجانے کے باوجود عدالت میں جمع نہ کرنے پر ایس ایچ اورنگی ٹاؤن اور انچارج تفتیشی افسران ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلیے ایس ایس پی وسٹ کو حکم جاری کیا ہے اور تمام ملزمان کے خلاف 173کے تحت مقدمات کے چالان کے ہمراہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story