بدعنوانی کیسسابق سربراہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ریمانڈ
عابد جاوید اکبر کے خلاف قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے
عدالت نے ملزم کو28نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کی تحویل میں دیدیا ۔ فوٹو : فائل
ایف آئی اے حکام نے اربوں روپے کی بدعنوانی کیس میں گرفتار سابق سربراہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کو عدالت میں پیش کردیا ہے اور 7روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
جمعے کو ایف آئی اے کرائم سرکل نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو عابد جاوید اکبرکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
دوران ملازمت اس نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور5ارب روپے سے زائد بدعنوانی کی تحقیقات کرنی ہے اور انکی نشاندہی پرمالی اسکینڈل کی سرپرستی کرنے والے بااثر افراد کی گرفتاری عمل میں لانی ہے، ایف آئی اے حکام نے 14یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، اس موقع پر ملزم کے وکیل نے ریمانڈ کی سخت مخالفت کی تھی، عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 28نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی حکام کی تحویل میں دیدیا۔