3روزہ ’’پرسکون کراچی فیسٹیول‘‘ کاآغاز شہریوں کی ستائش
نئی نسل کے لیے پرسکون کراچی خواب ہے، صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی
صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی ،نفیسہ شاہ ودیگر آرٹس کونسل میں ’’پُر کون کراچی فیسٹیول‘‘ کے افتتاح کے بعدآرٹسٹوں کی پینٹنگز کی نمائش میں رکھے فن پاروں کو انہماک سے دیکھ رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور:
آرٹس کونسل،نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن کے اشتراک سے 3 روزہ پرسکون کراچی فیسٹیول کاآغازہوگیا۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کاکہنا تھا کہ نئی نسل کیلیے پرسکون کراچی خواب ہے مگرمیں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جنھوں نے پرامن کراچی دیکھاہے نورجہاں بلگرامی اورانکی ٹیم کی پرسکون کراچی فیسٹیول کے حوالے سے کاوشیں خوش آئند ہیں ، انھوں نے اس موقع پر پرسکون کراچی فیسٹیول کے انعقاد پر اس پراجیکٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے 25 لاکھ روپے امدادکا اعلان کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرامن کراچی فیسٹیول کی روح رواں نور جہاں بلگرامی کاکہنا تھا کہ شہرکی اس وقت جوصورت حال ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم اکثرسوچاکرتے تھے کہ وہ کون ساعمل ہوناچاہیے کہ جس سے شہریوں کواس گھٹن کے ماحول سے نکالاجاسکے ، سوپھرہماری ٹیم نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کراچی کے لیے ایک ایسے سیمیناریافیسٹیول کااہتمام کیاجائے جس میں شہریوں کواکھٹاکیاجائے آج ہم اس مشن میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے روح رواں اور ممتاز ڈرامہ ڈائریکٹرضیامحی الدین کاکہنا تھا کہ کسی ایک مقام پر اتنے لوگ اور اتنے پراجیکٹ کوا کھٹا کرنا غیر معمولی عمل ہے ، ناپا ہمیشہ کی طرح فن کی قدرکرنے والوں اورشہرسے محبت کرنیوالوں کیساتھ ہے ، اس موقع پر احمد شاہ، نفیسہ شاہ ودیگرنے بھی خطاب کیا ، فیسٹیول کے دوران مختلف نوعیت کے پروگرامز اور سیشنز آرٹس کونسل ، نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن میںپیش کیے گئے۔