ٹی 20 کوالیفائر افغانستان نے گروپ ’بی‘ کی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی
اسکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو ہرا دیا،آئرلینڈ،ہانگ کانگ اوریو اے ای بھی کامیاب
ناکام سائیڈ نے 3 وکٹ پر73رنز جوڑے، گیانندرا مالا23 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ اے ایف پی/فائل
آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کوالیفائر میں افغانستان نے نیپال کو پچھاڑ کر گروپ 'بی' کی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔
اسکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو مات دی، آئرلینڈ نے یوگینڈا کو آئوٹ کلاس کردیا، ہانگ کانگ نے امریکا اور یواے ای نے کینیڈا پرغلبہ پایا۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے سبب7اوورز فی اننگز تک محدود کیے گئے مقابلے میں افغانستان نے نیپال کو9 وکٹ سے زیر کیا،ناکام سائیڈ نے 3 وکٹ پر73رنز جوڑے، گیانندرا مالا23 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، میرواعظ اشرف نے2 وکٹیں لیں، افغان ٹیم نے ہدف 6.2 اوورز میں ایک وکٹ پر پالیا، محمد شہزاد43 پر ناقابل شکست رہے جبکہ نوروز مینگل نے22 رنز اسکورکیے۔
اسکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو 15رنز سے مات دی، فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر 165رنز جوڑے، میٹ میکین 67 اور روب ٹیلر41 پر ناٹ آئوٹ رہے، ڈچ ٹیم جواب میں 6 وکٹ پر 150رنز بناپائی، ویسلے بریسی 70 ناقابل شکست کے ساتھ اہم رہے، ماجد حق نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔یواے ای نے کینیڈا کو 36رنز سے ٹھکانے لگایا، میزبان سائیڈ نے 8 وکٹ پر158 رنز بنائے، حریف سائیڈ نے 123 پر ہتھیار ڈال دیے، ناصر عزیز نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آئرلینڈ نے یوگینڈا کو 48رنز سے قابو کرلیا، آئرش ٹیم کے 4 وکٹ 147 پر حریف سائیڈ 7 وکٹ پر ہی 99رنز بناسکی۔ہانگ کانگ نے امریکا کو 67رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کے 4 وکٹ169 پر امریکی سائیڈ102 پر آل آئوٹ ہوگئی، منیر ڈار نے 17رنز کے عوض4 وکٹیں اپنے نام کیں۔