کرسٹیانو رونالڈو ’ گولڈن بال‘ ایوارڈ کیلیے فیورٹ بن گئے
ووٹنگ کی تاریخ بڑھنے سے فائدہ ہوگا،4 برسوں سے ٹرافی پانے والے میسی انجری کے سبب سال ختم ہونے تک کھیل سے دور
فیفا کی جانب سے ایوارڈ پر ووٹنگ کی تاریخ 15 سے 29 نومبر تک بڑھانے سے رونالڈو کے حق میں بہتری کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل
کرسٹیانو رونالڈو 'گولڈن بال' ایوارڈ کیلیے فیورٹ بن گئے، انھوں نے ٹرافی کے حصول کو سر پر سوار نہیں کیا، فیفا کی جانب سے ایوارڈ ووٹنگ کی تاریخ بڑھانے سے رونالڈو کے حق میں بہتری کی توقع ہے۔
2008 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ پلیئر نے ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کی افواہوں کی تصدیق سے گریز کیا،گذشتہ 4 برسوں سے ٹرافی جیتنے والے لیونل میسی انجری کے سبب سال ختم ہونے تک کھیل سے دور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریئل میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے جنوری میں دوسری مرتبہ 'گولڈن بال'حاصل کرنے کو سر پر سوار نہیں کیا، سیزن میں بہترین کارکردگی پر وہ اس ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں، انھوں نے رواں ہفتے کلب اور ملک کیلیے سیزن میں پانچویں ہیٹ ٹرک اسکور کی اور21 میچز میں31 گول بنائے ہیں، سوئیڈن پرجیت کے بعد پرتگال نے برازیل میں آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
فیفا کی جانب سے ایوارڈ پر ووٹنگ کی تاریخ 15 سے 29 نومبر تک بڑھانے سے رونالڈو کے حق میں بہتری کی توقع ہے،گذشتہ 4 برسوں سے ٹرافی جیتنے والے لیونل میسی انجری کے سبب سال ختم ہونے تک کھیل سے دور ہیں۔2008 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبالر نے ان افواہوں کی تصدیق سے انکار کردیا کہ وہ ایوارڈز تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، رونالڈو صدر فیفا سیپ بلاٹر کے حالیہ تبصروں سے ناخوش ہیں جس میں انھوں نے فٹبالر کے فیلڈ میں رویے پر نکتہ چینی کی تھی۔ رونالڈو نے کہا کہ مجھے 'گولڈن بال' کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں ، میں جانتا ہوں کہ یہ ایوارڈ جنوری میں دیا جائیگا ، فی الحال میں نہیں کہہ سکتا کہ تقریب میں نہیں جاؤں گا، میں نے 'گولڈن بال' کو سر پر سوار نہیں کیا ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں نے4 برس قبل کلب کو جوائن کرنے کے ساتھ 216 گیمز میں 225 گولزکا ہدف بنایا تھا، میں ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں، مجھے اپنے بقیہ کیریئر میں بھی کارکردگی کا حالیہ معیار برقرار رکھنے کی امید ہے ۔ حال ہی میں اسپین کے سب سے بڑے کلب کے ساتھ 2018 تک کا معاہدہ کرنے والے 28 سالہ پلیئر نے میڈرڈ پلیئر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ مجھے مستقبل کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں ہے، میں حال پر زیادہ توجہ دینے کا عادی ہوں ، جب آپ کا حال اچھا اور آپ خوش ہونے کے ساتھ مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تو مستقبل پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔