معاشی اصلاحات کیلیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں آئی ایم ایف
اسٹیٹ بینک کےمالیاتی پالیسی سے متعلق حالیہ فیصلے قابل تعریف ہیں،مہنگائی کم کرنے اورزرمبادلہ کےذخائربڑھانے میں مددملےگی
آئی ایم ایف ایک مستحکم مائیکرواکنامک پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پرغور کررہاہے ۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کیلیے پاکستان کوہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح منافع میں اضافے سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مددملے گی۔
جمعے کوجاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایک مستحکم مائیکرواکنامک پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پرغور کررہاہے تاکہ فی الوقت پاکستان کی اقتصادی شرح نمومیں اضافہ کیا جاسکے، جس سے تمام پاکستانیوںکوسہولت میسرآئے گی ۔
انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حالیہ مالیاتی پالیسی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا مالیاتی قواعدوضوابط میں سختی کے رحجان سے مہنگائی کم کرنے اورزرمبادلہ کے ذخائربڑھانے کی کوششوں میں مددملے گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ غریبوں کیلیے ایک بڑاٹیکس تصور کیا جارہا ہے۔