آسٹریلیا نے بوٹسوانا کی خاتون کرکٹر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا

24 سالہ شامیلا انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور فیئربریک گلوبل الیون کا حصہ تھیں۔

24 سالہ شامیلا انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور فیئربریک گلوبل الیون کا حصہ تھیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا نے بوٹسوانا کی خاتون کرکٹر شامیلا موسویو کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔


آسٹریلیا کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کرکٹر شامیلا موسویو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا۔ 24 سالہ شامیلا انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور فیئربریک گلوبل الیون کا حصہ تھیں جس میں دنیا کے 10 ممالک کی کرکٹرز شامل ہیں،انھیں بریڈمین اوول میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
Load Next Story