کراچی فائرنگ اور تشدد کے دوران مزید6 افرادہلاک

سرجانی میں نیوی کاملازم ہلاک،ڈسکوموڑپرمیڈیکل اسٹورپرفائرنگ،60سالہ شخص ماراگیا

بن قاسم موڑکے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جوپراسرارطورپرہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں6افرادہلاک اورپولیس اہلکار سمیت 9زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹرL-1 مکہ ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے27سالہ سلمان احمدکوہلاک کردیا،مقتول پاک بحریہ کاسویلین ملازم اورغیر شادی شدہ تھا۔ڈسکوموڑکے قریب حماد میڈیکل اسٹور پرفائرنگ سے 60 سالہ جاوید مسعود جاں بحق ہوگیا،مقتول نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی کارہائشی تھا۔سہراب گوٹھ ملک آغاہوٹل کے قریب تشددسے30سالہ اصغرعلی ہلاک ہوگیا۔بن قاسم موڑکے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جوپراسرارطورپرہلاک ہوگیا۔




بلدیہ رئیس گوٹھ رینجرزچوکی والی گلی سے ہاتھ پاؤں بندھی35سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ماڑی پورروڈپراناٹرک اڈے کے قریب سے65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے تشددکرکے ہلاک کیاگیا۔مبینہ ٹاؤن کے علاقے جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے 12 سالہ عصمت،کلفٹن بلاک5کے پی ٹی انڈرپاس کے قریب 48سالہ سہیل،نارتھ ناظم آباد بلاک A میں عمران،سرجانی ٹاؤن نمبر2میں سلمان ،سہراب گوٹھ الا آصف اسکوائرکے قریب 40سالہ ادریس،محمود آباد چنیسر گوٹھ میں 20 سالہ عبدالصمد،سرجانی ٹاؤن یاروگوٹھ میں 65سالہ وسیم اور35سالہ محمد حسین زخمی ہو گئے۔کھارادرکے علاقے کھوڑی گارڈن کے قریب سندھ ریزروپولیس کااہلکار30سالہ جنگل خان اپنی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ۔
Load Next Story