سعدرفیق کی گورنر سندھ سے ملاقات سرکلر ریلوے سے متعلق گفتگو
عوام کو سستا اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کیلیے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں،وزیر ریلوے
کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے گورنرہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے گورنرسندھ کومحکمہ ریلوے اور کراچی سرکلرریلوے سے متعلق کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کامسئلہ اہمیت اختیارکرتا جا رہاہے شہرکی سڑکوں پر ٹریفک کے دبائوکوکم کرنے کیلیے سرکلرریلوے کامنصوبہ نہایت ضروری ہے جس کیلیے وفاقی،صوبائی اور میٹروپولیٹن ہر قسم کاتعاون فراہم کرنے کیلیے تیارہیں،محکمہ ریلوے عوام کیلیے آرام دہ سہولت ہے طویل سفر کیلیے لوگ اس کے سفرکوترجیح دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے گورنرسندھ کوبتایا کہ محکمے میں عوام کو سستا اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کیلیے تمام وسائل کوبروئے کارلایاجارہاہے،ریلوے کی اراضی پر تجاوزات سے مشکلات کاسامناہے جس کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں،ریلوے کوجدیدخطوط پر چلانے کیلیے بھی بعض اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کوخوشگوارسفر میسرآجائیگا۔گورنر سندھ نے وفاقی وزیر کی کاوشوں کی تعریف کی اورانھیں ہر قسم کا تعاون کایقین دلایا۔