صحافیوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کیے جائیں صدر وزیراعظم سے پی ایف یو جے کا مطالبہ

صحافیوں کے قتل میں ملوث لوگوں کو سزا نہ ملنے کے کلچر کی وجہ سے پوری برادری میں خوف بڑھتا جا رہا ہے

صحافیوں کے قتل میں ملوث لوگوں کو سزا نہ ملنے کے کلچر کی وجہ سے پوری برادری میں خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔فوٹو: فائل

BRIDGETOWN:
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان صحافیوں کیلیے ایک خطرناک ملک بن چکا ہے۔


صحافیوں کے قتل میں ملوث لوگوں کو سزا نہ ملنے کے کلچر کی وجہ سے پوری برادری میں خوف بڑھتا جا رہا ہے جسے ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجرموں کو سزا نہ ملنے کیخلاف عالمی دن (23 نومبر) کے حوالے سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ 23 نومبر 2009 کو فلپائن کے ایک جزیرے میں ایک ہی حملے میں 32 صحافیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پی ایف یو جے کے رہنمائوں نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کیلیے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں اور پاکستان میں صحافیوں کے قتل کے مقدمات کیلیے خصوصی پراسیکیوٹرز تعینات کیے جائیں۔
Load Next Story