پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

حملہ آوروں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ایس ایس پی

حملہ آوروں سے تین خود کش جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ایس ایس پی (فوٹو : فائل)

سی ٹی ڈی نے پشاور میں مقابلے کے بعد خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو مار دیا گیا جن سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔




ایس ایس پی ظہور آفریدی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچے تو مقابلہ شروع ہوگیا جس میں ایک خود کش حملہ اور دیگر 4 دہشت گرد مار ے گئے۔



پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس سے تین ایس ایم جی، تین خود کش جیکٹ، دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، دو خنجر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
Load Next Story