چوری کے الزامات سابق آسٹریلوی کرکٹر گاڑی میں سونے پر مجبور
پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے۔
پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے۔فوٹو: فائل
ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر لیوک پومرز باش گرفتاری سے بچنے کیلیے ان دنوں کار میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس نے سابق کرکٹر لیوک پومرز باش کیخلاف چوری کے 2 مختلف واقعات پر عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے، جس پر گذشتہ بدھ کو پیش ہونا تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا، اب ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، وہ 2008 سے 2013 کے دوران آئی پی ایل سائیڈز کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے،انھوں نے اس کے چند ہفتوں بعد شراب کی دکان سے پری مکسڈ اسپرٹس کے 10 پیکٹ بھی چرائے ہیں۔