ن لیگ کا بزدار کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا اعلان

بزدار جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں، عظمی بخاری

بزدار جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں، عظمی بخاری۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

(ن) لیگ پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار 17 ماہ میں صرف 6 دفعہ اسمبلی آئے، وہ اس اسمبلی کا راستہ بھول گئے جس نے انکو وزیراعلی منتخب کیا۔ بزدار جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں،آپ کو شاپنگ کرنے کیلئے نہیں مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلی بنایا گیا۔


اس کے علاوہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلاول کے بیانات کا بہتر انداز سے جواب دے سکتے ہیں.

ان کی اداسی دور کرنے کے لئے شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آجائیں گے۔ یہ اپوزیشن لیڈر ڈھونڈنے کی بجائے عمران خان سے سوالات کریں تو بہتر ہوگا۔
Load Next Story