اولمپکس مشعل کا یخ بستہ دریا اور تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل میں غوطہ
چین کی سرحد کے قریب دریائے آمر پر غوطہ خوروں کے ایک گروپ نے مشعل کے ہمراہ ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگائی
چین کی سرحد کے قریب دریائے آمر پر غوطہ خوروں کے ایک گروپ نے مشعل کے ہمراہ ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگائی۔ فوٹو: اے ایف پی
سوچی ونٹر اولمپکس کی مشعل نے یخ بستہ دریا اور تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل میں بھی غوطہ لگالیا۔
ٹارچ ریلے چین کی سرحد کے قریب دریائے آمر پر منعقد ہوئی جہاں غوطہ خوروں کے ایک گروپ نے مشعل کے ہمراہ ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگائی، ان تیراکوں نے ہاتھوں میں روس اور اولمپکس کے پرچم بھی تھامے ہوئے تھے۔
بعد ازاں مشعل کو دنیا کی سب سے گہری تازہ پانی کی جھیل بیکل لے جایاگیا، ایک بوٹ کے ذریعے غوطہ خور خصوصی طور پر تیار کی گئی واٹر پروف ٹارچ کو گہرائی میں لے گئے جہاں سے تھوڑی دیر بعد ایک اور غوطہ خور اس لیے نمودار ہوا۔
انھوں نے خصوصی واٹر جیٹ سوٹ پہنا ہوا تھا جس کی مدد سے وہ اڑتے ہوئے جھیل سے باہر نکلے اور کنارے پر لینڈ کیا، جہاں تالیوں کی گونج میں ان کا استقبال کیا گیا۔