رینکنگ اسنوکر ٹرافی کیلیے آج آصف اور بلال کا ٹکراؤ
سیکنڈ سیڈ عمران شہزاد کو سیمی فائنل میں شکست،بابر بھی پسپا ہونے پر مجبور
محمد آصف نے ابتداتئی5 فریمز اپنے نام کیے مگر چھٹے میں عمران شہزاد نے کامیابی حاصل کرلی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
عالمی چیمپئن اور سیڈ6محمد آصف سیکنڈ سیڈ عمران شہزاد کو6-1سے شکست دے کر چوتھے قومی رینکنگ اسنوکر کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ٹرافی کیلیے اتوار کو ان کا ٹکرائو 13ویں سیڈ کھلاڑی محمد بلال سے ہوگا، انھوں نے دوسرے سیمی فائنل میں سیڈ13بابر مسیح کو6-3 سے مات دی،فائنل کے موقع پرکمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے، تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں11فریمز پر مشتمل سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن نے ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعدعمران شہزادکو قابوکیا، اب اعزاز کے دفاع کیلیے ان کی راہ میں صرف ایک میچ باقی رہ گیا ہے، محمد آصف نے ابتداتئی5 فریمز اپنے نام کیے مگر چھٹے میں عمران شہزاد نے کامیابی حاصل کرلی۔
ورلڈ چیمپئن نے ساتویں فریم میں اپنی برتری ثابت کرکے مقابلہ 6-1سے جیت کر ٹرافی اور70 ہزار روپے کی انعامی رقم پر نظریں مرکوز کر لیں، ان کی فتح کا اسکور 91-31، 80-04،71-10،67-51، 73-28، 57-69 اور64-31 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں محمد بلال نے ساڑھے3گھنٹے کی تگ ودو کے بعد بابر مسیح کو پسپا ہونے پر مجبور کیا،بلال نے ابتدائی 2فریمز 99-14 اور64-32سے جیتے، تیسرے میں حریف نے 61-15 سے فتح پائی،،بلال نے اگلے تینوں فریمز 77-37، 92-7 اور 71-13سے جیت کر5-1 کی برتری حاصل کرلی، بابرنے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے دونوں فریمز 68-31 اور70-31 سے جیت لیے، محمد بلال نے9 ویں فریم میں123-0کی واضح برتری کے ساتھ فائنل کے لیے راہ ہموار کرلی، مقابلہ15 فریمز پر مشتمل ہوگا۔