انچولی دھماکا شیعہ سنی فسادات کی سازش تھیحسن نقوی

اہلسنّت علما کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے دہشت گردوں سے برات کا اعلان کیا

سانحہ انچولی بزدلانہ اقدام ہے،شبیرحسن میثمی، ناظر عباس تقوی و دیگرکی پریس کانفرنس۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
مجلس و حدت مسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انچولی کا دھماکا شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش تھی مگر عوام نے اپنے اتحاد سے اس خوفناک سازش کو ناکام بنا دیا۔

پاکستان میں شیعہ اور سنیوں کے خلاف جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے وہ حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو حکومت سے باہر نکالا جائے، وہ انچولی میں پریس کانفرنس کررہے تھے، اس موقع پر صادق رضا تقوی، قاضی احمد نورانی، مرزا یوسف حسین و دیگر موجود تھے، انھوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے اہلسنت کے علما، اکابرین اور عوام کو جنھوں نے اس ملت اور ملک کو بچانے میں آج اپنا تاریخی کردار ادا کیا اور کھل کر دہشت گردوں سے برات کا اعلان کیا۔




انھوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے جاری آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی کارروائیاں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس موقع پر حسن ظفر نقوی نے بتایا کہ سانحہ انچولی میں7 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، دریں اثنا شیعہ علما کونسل کے رہنمائوں علامہ شبیرحسن میثمی، ناظرعباس تقوی، جعفرسبحانی و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انچولی کے سانحے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
Load Next Story