ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلیے ڈاکٹر عشرت حسین کو ٹاسک
سابق گورنراسٹیٹ بینک تجاویز اوراصلاحات مرتب کرینگے، ٹاسک وفاقی وزیر نے دیا
سابق گورنراسٹیٹ بینک تجاویز اوراصلاحات مرتب کرینگے، ٹاسک وفاقی وزیر نے دیا۔فوٹو:فائل
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے اور مالیاتی استحکام کیلیے سابق گورنراسٹیٹ بینک اورڈین انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرعشرت حسین سے کوتجاویز اور اصلاحات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنانے اوراس کی بحالی کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کوسٹی اسٹیشن پرکراچی ریلوے ڈویژن آفس میں ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات کے دوران کیا، ڈاکٹر عشرت حسین نے ریلوے میں اصلاحات اور بحالی کیلیے ہرممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔
انھوں نے کہا کہ اگر میری مدد سے پاکستان ریلوے میں بہتری آسکتی ہے تو میرے لیے اعزاز ہے اور اس سے بڑھ کراور کوئی قومی خدمت نہیں ہوگی کیونکہ ریلوے کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، یہ ملاقات وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی درخواست پر کی گئی،جوڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ریلوے کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سرکلر ریلوے اور ریلوے کراچی ڈویژن کے امور پر افسران نے بریفنگ دی۔