جونٹی رہوڈز کی خواتین کرکٹرز کو فیلڈنگ ٹپس ٹریننگ سیشن کا انعقاد
فیلڈنگ سیشن کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
فیلڈنگ سیشن کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ فوٹو: فائل
ماضی کے عظیم کرکٹر اور بہترین فیلڈر جونٹی رہوڈزنے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گُر سکھائے۔
جونٹی رہوڈزکی زیرنگرانی منعقدہ فیلڈنگ سیشن میں 9 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی،ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں قومی ویمن کرکٹرزکائنات امتیاز، جویریہ رؤف، یسرا عامر، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، نجیہ علوی، عریجہ حسیب، معصومہ جعفری اور سوہانا طارق نے شرکت کی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ کے تحت فیلڈنگ سیشن کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا،اس موقع پرجونٹی نے ویمن کرکٹرز کی صلاحیتوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ رہوڈز ان دنوں ایچ بی ایل پی ایس ایل 5کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں، وہ لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔