ڈرون حملوں کیخلاف ملک گیراحتجاج اور دھرنے ہونگے اسد قیصر
پی ٹی آئی کنفیوزڈ ہے، افتخار خان، قوم ڈرون حملوں پر تقسیم ہے،حمد اللہ، تکرار میں گفتگو
عمران خان نے پوری قوم کواعتماد میں لے لیا ہے،اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی۔ فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے ہمارے عوام کو مارا جارہا ہے اگر ہم نے سخت ردعمل کا اظہار نہ کیا توکل کوڈرون حملے کہیں اور بھی کیے جاسکتے ہیں ۔
ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کواعتماد میں لے لیا ہے اب آج (اتوار) کو نیٹو سپلائی روکنے کے بارے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈرون حملوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے ۔ ہنگو ڈرون حملے کی درج ایف آئی آرمیں کچھ کمی رہ گئی جس کو دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی ہے ایف آئی آر میں صوبائی حکومت مدعی بنے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے سابق صوبائی وزیرافتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کنفیوزڈ ہیں، عمران خان نے دھرنا نہیں دیا یہ جلسہ تھا اور جلسے کے بعد عوام اپنے اپنے گھروں کوچلے گئے یہ صرف پولیٹیکل اسکورنگ کی گئی ہے۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے وزیراعظم خود بہت سنجیدہ ہیں ۔رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمد اللہ خان نے کہا کہ آج ہوناتو یہ چاہیے تھا کہ کئی لاکھ افراد جلسے میں شامل ہوتے لیکن ایسا نہیں ہوا ،آج باہر کی دنیا کو بہت خطرناک اورمنفی پیغام گیا ہے کہ ہماری قوم ڈرون حملوں پر تقسیم ہے۔اگرہم نیٹو کی سپلائی بند کرتے ہیں تو اس کی سپلائی کے اور بھی راستے ہیں۔ اگر نیٹو کی روکنا ہی تھی تو ایک ایگزیکٹو آرڈر سے بھی روکی جاسکتی ہے۔