گلوکارہ سائرہ نسیم کے دو گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
کمپوزیشن اور شاعری الطاف حیدر کی ہے،نیا البم دنیا بھر سے ریلیز کرونگی،گلوکارہ
الطاف حیدر نے انتہائی خوبصورت دھنیں بنائی ہیں،گلوکارہ۔ فوٹو: فائل
گلوکارہ سائرہ نسیم کے دوگانے موسیقار الطاف حیدر نے گزشتہ روز مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کر لیے ہیں جس کی کمپوزیشنز دینے کے ساتھ شاعری بھی خود ہی کی ہے۔
اس حوالے سے گلوکارہ سائرہ نسیم نے بتایا کہ الطاف حیدر نے انتہائی خوبصورت دھنیں بنائی ہیں جن میں سے ایک جگنی طرز پر دھن بنائی ہے جو ابھی تک گائی جانیوالی جگنی سے بالکل منفرد اور سریلی ہو گی۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ یہ گانے نئے البم کے لیے بنائے ہیں جس کے دیگر گانوں کی کمپوزیشنز اور شاعری پر کام ہو رہا ہے، اس البم کو پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا سے بیک وقت ریلیز کرنا چاہتی ہوں ۔
اس البم میں صوفیانہ کلام کے علاوہ فوک، پاپ ہر مزاج کا گانا شامل ہو گا۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ یہ البم اپنے میوزک، شاعری اور گائیکی کے اعتبار سے بالکل منفرد ہو گا۔ یاد رہے الطاف حیدر ''چوڑی کچ دی'' ، '' گل سن ڈھولا'' جیسے سپرہٹ گانے بنا چکے ہیں۔