نیویارک امریکی خاتون کی آنکھ میں چمکتے دل کی پیوندکاری
لوسی نے آنکھ میں چمک پیدا کرنے کیلیے باقاعدہ آپریشن کروا کر دل نما جیولری ڈلوائی
لوسی نے آنکھ میں چمک پیدا کرنے کیلیے باقاعدہ آپریشن کروا کر دل نما جیولری ڈلوائی۔
مشہور مقولہ ہے کہ خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے جب کہ چمکتی آنکھیں تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے لیکن امریکی خاتون نے اپنے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے آنکھ میں دل نما نقرئی جیولری کی پیوند کاری کروا لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی رہائشی لوسی لوکاینکو نے اپنی آنکھ میں چمک پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن کروا کر دل نما جیولری ڈلوا لی جس پر تین ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ لوسی کا کہنا ہے کہ اسطرح سے وہ سب سے نرالی نظر آئیگی اور ہر کوئی اس کی طرف متوجہ ہو گا، یہ ایسا غیرمعمولی کام ہے جس پر ہر کوئی بات کریگا، اس عمل کو سیف سائٹ جیولری کا نام دیا گیا ہے۔
لوسی کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر امل شین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل بھی خطرناک نہیں ہے، یہ پلاٹینم کا بہت باریک ٹکڑا ہے جسے آنکھ کے اوپری حصہ میں داخل کیا گیا ہے اور اس سے اندھے پن یا دیگر نقصانات کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔