منہ کے کینسر میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے ماہرین طب

مردوں میں منہ کاکینسر تیزی سے پھیل رہاہے

عباسی شہد اسپتال کے ماہر ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ دانتوں کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ملک کی بڑی تعداد منہ کے کینسرکا شکار ہورہی ہے. فوٹو : فائل

ماہرین طب نے کہا ہے کہ پاکستان میں منہ کے کینسر میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، مردوں میں منہ کاکینسر تیزی سے پھیل رہاہے جس کی سب سے بڑی وجہ گٹکا،پان،چھالیہ ہے۔


یہ بات گذشتہ روزمنہ کے کینسر اور اورل ہیلتھ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ماہرین نے کہی، سیمینار میں ڈاکٹرنوید راشد،ڈاکٹرکاشف اکرام ،ڈاکٹر آصف آرائیں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع عباسی شہد اسپتال کے ماہر ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا کہ دانتوںکی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ملک کی بڑی تعداد منہ کے کینسرکا شکار ہورہی ہے۔

جس پرقابو پانے کی ضرورت ہے۔ان کاکہناتھاکہ منہ کی صحت کے حوالے سے حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت122اقسام کی میٹھی چھالیہ فروخت کی جارہی ہیں۔
Load Next Story