بینک صارفین جدید ترین کسٹمر سروسز سے استفادہ کرسکیں گے
مائیکروسافٹ نے چند بڑے بینکوں کے ساتھ مل کر بینک آف فیوچر پراجیکٹ پر کام شروع کردیا
اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد کسٹمرز کو بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی ماحول کے مطابق بینکاری کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں۔
GILGIT:
پاکستانی بینکنگ صارفین جلد ہی ترقی یافتہ ملکوں کی طرح جدید ترین کمیونی کیشن ٹیکنالوجی پر مشتمل کسٹمر سروسز سے مستفید ہوسکیں گے۔
مائیکروسافٹ نے پاکستان کے چند بڑے بینکوں کے ساتھ مل کر بینک آف فیوچر پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کاکہنا ہے کہ بینک آف فیوچر کا تصور ترقی یافتہ ملکوں میں عام ہوچکا ہے تاہم خطے میں پاکستان پہلا ملک ہے جہاں اس تصور کو عملی شکل دینے کے لیے ایک نجی بینک سنجیدگی سے کام کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے لیڈ ٹیکنالوجی اسٹریٹجسٹ ظفر الاسلام کے مطابق پاکستان میں برانچ لیس بینکاری اور ایم بینکنگ کی طرح اب بینکوں کی برانچوں کو بھی جدید کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بینک کیاسک کے ذریعے بھی کسٹمرز کو بینکاری کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔
اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد کسٹمرز کو بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی ماحول کے مطابق بینکاری کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں۔ اس تصور کے تحت کسٹمر سروس کے لیے بینک کے عملے پر انحصار کرنے کے بجائے انٹرایکٹیو ڈسپلے اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی مدد لی جائیگی۔ صارف کے برانچ میں داخل ہوتے ہیں بینک کے منیجر اور عملے کو کسٹمر کی آمد کی اطلاع اس کے ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر مل جائیگی، ساتھ ہی اس کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات اور کسٹمر کی ضروریات کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے آجائیں گی، اس طرح بینک منیجر کسٹمر کی ہسٹری اور روٹین دیکھتے ہوئے بینکاری خدمات اور مصنوعات آفر کرسکے گا۔ بینک کسٹمرز براہ راست عملے سے رابطہ کرنے کے بجائے بینک کی کمپیوٹرایپلی کیشنز سے استفادہ کرے گا اور اپنی ضروریات کی تمام معلومات بینک کی ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے ٹیبلیٹ کمپیوٹر یا فون پر حاصل کرسکے گا۔
بینکاری ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب بینکوں کے لیے کسٹمرز سروسز کے لیے بینک آف دی فیوچر کا تصور انتہائی پرکشش ہے، اس کے ذریعے ایک جانب بینکوں کو روایتی بینکاری سے نکل کر عہد حاضر کے رجحانات سے مکمل طور پر ہم آہنگ کرنے میں مدد ملیگی دوسری جانب بینکوں کی آپریشنل کاسٹ بھی کم ہوگی۔ مائیکروسافٹ کے ٹیکنالوجی ماہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بینک آف دی فیوچر کا تصور جلد عملی شکل اختیار کرلے گا، اس حوالے سے ایک بینک ایڈوانس اسٹیج پر کام کررہا ہے مائیکروسافٹ بینکوں کو ٹیکنالوجی کی مہارت فراہم کرے گا، یہ تصور پاکستان میں جدید بینکاری کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہوگا۔