عبدالمعروف پر حملہ کرنیوالے زخمی ملزم کی گرفتاری ظاہر
ابتدائی تفتیش میں واردات کی نیت سے گھر میں داخل ہونیکا اعتراف کیا، پولیس
پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی کلفٹن تفصیلات بتا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ڈیفنس پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ عبدالمعروف پر کیے جانیوالے حملے میں جوابی فائرنگ میں زخمی ہو کر فرار ہونیوالے ملزم کی 24 گھنٹے بعد گرفتاری ایس پی کلفٹن ندیم احمد راجپوت نے پریس کانفرنس کے دوران ظاہر کی۔
گرفتار ملزم کو ہفتے کو گلستان جوہر کے علاقے میں واقع نجی اسپتال پر چھاپہ مار کرگرفتار کیا گیا تھا،ایس پی کلفٹن ندیم احمد راجپوت نے بتایا کہ ڈیفنس پولیس نے 21 نومبر کی اعلیٰ الصباح ڈیفنس فیز ٹو میں واقعے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف کے گھر میں کھڑکی سے داخل ہو کر فائرنگ کرنے اور جوابی فائرنگ سے زخمی ہو کر فرار ہونیوالے ملزم شاہد عرف منا ولد اﷲ وسایا کو کورنگی میں واقع اس کے گھر سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول ، 3رائونڈ برآمد کیے گئے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کورنگی نمبر 3میں واقع رئیس کلینک سے علاج کرا رہا تھا ،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر رئیس کلینک کے ڈاکٹر محمد اکبر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار محمد اکبر نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ کمپائوڈر ہے، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر2 اور ملزمان نصراﷲ اورعدنان کو گرفتار کرلیاہے، انھوں نے گرفتار کیے جانیوالے نصراﷲ اور عدنان ملزم شاہد سے واردات کے دوران لوٹا ہوا سامان خریدا کرتے تھے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہد عرف منا نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف کے گھر واردات کرنے کی نیت سے داخل ہوا تھا اور دیکھے جانے پر اس نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا، انھوں نے بتایا گرفتار ملزم شاہد کا بیان حتمی نہیں ہے اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور ملزم اس سے قبل 6 ماہ کی جیل بھی کاٹ چکا ہے۔