ملیریا ویکسین کیخلاف مچھروں نے مدافعت پیدا کرلی 2012 میں پونے 2لاکھ افراد متاثر ہوئے

محکمہ صحت کی12سالہ رپورٹ جاری ، گزشتہ 3 سال میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ملیریا میں5 گنا اضافہ ہوا، ڈی جی اشفاق میمن

ہر سال دنیا بھر میں ملیریا سے 46 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، مچھروں کی مدافعت سے مرض پر قابو پانا مشکل ہوگیا،عالمی ادارہ صحت۔

WASHINGTON:
سندھ میں ملیریا کا مرض تباہ کاریاں پھیلا رہاہے،2001 سے 2012 تک مجموعی طورپر 5 لاکھ 90 ہزار افراد ملیریا میں مبتلا رپورٹ ہوچکے ہیں۔

12 سال کے دوران 2012 میں ایک لاکھ 74ہزار افراد ملیریا میں رپورٹ ہوئے جبکہ2001 میں یہ تعداد24 ہزار رپورٹ ہوئی تھی، رواں سال میں ملیریا سے متاثرہ مریضوںکی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے،کراچی سمیت سندھ میں ملیریاکی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے،کراچی میں تواتر سے ملیریا اور ڈنگی وائرس رپورٹ ہونے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ مچھروں کی افزائش نسل تیز ہورہی ہے، جس سے ملیریاکے مرض میں5 گنا اضافہ ہوگیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ملیریاکا مرض شدت اختیارکررہا ہے ملیریا میں اضافے کی وجہ مچھروں کی افزائش ہے، محکمہ صحت نے ملیریا سے متاثرہ مریضوںکی 12سالہ رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق 2001 میں صوبے میں ملیریاسے27 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے۔




2002 میں30ہزار، 2003 میں23 ہزار،2004 میں 40 ہزار 647 افراد،2005 میں27 ہزار845 مریض،2006 میں 34 ہزار 209 مریض،2007 میں 25 ہزار207 مریض،2008میں 26ہزار، 2009 میں27 ہزار، 2010 میں57 ہزار30 جبکہ2011 میں87 ہزار607 اور 2012میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ74 ہزار رپورٹ ہوئی تھی انھوں نے کہاکہ گزشتہ 3 سال میں بارشوں اورسیلاب کے باعث ملیریا میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جو خطرناک علامت ہے، دریں اثنا عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں20 ملک ایسے ہیں جہاں ملیریا کی وبا کے واضح امکانات موجود رہتے ہیں ان ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے، ملیریاکی وبا سے دوچار دیگر ملکوں میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، برما اور پاپوا نیوگنی سرفہرست ہیں، ہر سال دنیا میں ملیریا سے46 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں ان میں سے88 فیصد افراد ایشیائی ہوتے ہیں، نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ملیریا کے خلاف پہلے سے موجود ویکسین کے خلاف مچھروں نے مدافعت پیدا کر لی ہے جس سے مرض پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، دنیا میں3 ارب سے زائد افراد کو ملیریاکے خطرے کا سامنا ہے، یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت کے محققین نے مرتب کی ہے۔
Load Next Story