وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر معذوروں نے ہڑتال موخر کر دی
وزیر اعلیٰ کا رابطہ نہ کرنے پر شرجیل میمن کے گھرکے سامنے کیمپ لگائیں گے، معذور رہنما
حیدرآباد: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذوروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے یقین دہانی کے بعد سرکاری ملازمتوں پر مختص 2 فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کیے جانے کے خلاف جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال کو2 روز کے لیے موخر کر دیا جبکہ معذورین نے اعلان کیا ہے کہ اگر وعدے کے مطابق 2 روز کے اندر وزیر اعلیٰ سندھ نے رابطہ نہیں کیا تو معذورین صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔
اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹے کے باوجود معذروں کو ملازمتیںفراہم نہ کرنے کے خلاف معذورین نے35 ویں روز بھی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس میں شرکت سے قبل صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سرکاری ملازمتوں میں مختص 2فیصد کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم نہ کرنے خلاف معذور افراد کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے۔
انھوں نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذوروں کے صدر محمد رفیق راجپوت سے معذوروں کے احتجاج کے متعلق معلومات حاصل کیں اور18 درخواستیںلے کرانھیں یقین دہانی کرائی کہ 2 روز کے اندر اندر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ خود ان کے رہنما کے موبائل فون پر رابطہ کر کے ان کے مسائل حل کردیں گے ۔