نئے پاکستانی ہتھیاروں نے افریقی توپیں خاموش کردیں
مہمان سائیڈ کی مہلک بولنگ سے 219 کا ہدف بھی پروٹیز کیلیے کوہ ہمالیہ بن گیا،195 رنز پر ڈھیر ہوگئے
کیپ ٹائون:جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں وکٹ کے حصول پر انور علی کو ساتھی کھلاڑی کی مبارکباد ، دوسری جانب بلاول بھٹی شاٹ کھیل رہے ہیں۔
نئے پاکستانی ہتھیاروں نے افریقی توپیں خاموش کردیں، جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے 23 رنز سے ہار گیا، انورعلی اور بلاول بھٹی نے پہلے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 70 گیندوں پر 74رنز بناکر بیٹنگ کی ناکامی پر پردہ ڈالا۔
پھر 5وکٹوں کا بٹوارہ کرتے ہوئے 219کے ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم کی بساط 195پر لپیٹ دی، نوجوان کرکٹرز نے عمدہ آل رائونڈ پرفارمنس سے روشن مستقبل کی نوید سنادی، احمد شہزاد نے 35 رنز بنائے، ناصر جمشید 3 مواقع ملنے کے باوجود 24تک محدود رہے۔ گرین شرٹس کی مہلک بولنگ نے پروٹیز کیلیے 219 رنز کے ہدف کو بھی کوہ ہمالیہ بنادیا، جیک کیلس 50، پال ڈومنی 49 رنز بنانے کے باوجود جنوبی افریقہ کو 23 رنز کی شکست سے نہ بچاسکے، بلاول نے 3 ، مین آف دی میچ انور علی اور سعید اجمل نے 2،2وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 219 رنز کے تعاقب میں 195 رنز پر 48.1 اوورز میں آئوٹ ہوگئی۔ جنید خان نے تیسرے اوور میں ہاشم آملا (3) کی بیلز اڑادیں، گریم اسمتھ (12) حفیظ کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، ٹی وی امپائر نے کافی غور کے بعد فیصلہ پاکستان کے حق میں دیا، ڈی کک (19) کو بلاول بھٹی نے کلین بولڈ کیا۔
شاہدخان آفریدی نے ڈی ویلیئرز(10) کی اسٹمپس اکھاڑیں،کیلس کو ففٹی مکمل کرتے ہی انور علی نے گھیر لیا، ڈیوڈ ملر کو انور علی نے صرف 4 رنز پر عمر اکمل کی معاونت سے اپنا دوسرا شکار بنایا، ورنون فلینڈر کی 14رنز کی مزاحمت سعید اجمل نے ختم کی، صہیب مقصود نے شاندار کیچ تھاما،ڈومنی اپنی نصف سنچری سے ایک رن دور تھے کہ سعیداجمل کی بولنگ پر ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے،اسٹین اور مورن مورکل نے 23گیندوں پر 24رنز بناکر میزبان ٹیم کی فتح کی امید جگانے کی کوشش کی جسے بلاول نے ناکام بنادیا، انھوں نے اسٹین (15)کو بولڈ کیا تو 4اوورز میں 27رنز درکار تھے، مورن مورکل (17) کی بیلز ہوا میں بکھیر کر بلاول نے ٹیم کو فتح کا جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔
انھوں نے 37رنز کے عوض 3شکار کرکے اپنا ون ڈے کرکٹ ڈیبیو یادگار بنایا، انور اور سعید اجمل نے 2،2 وکٹیں لیں۔ قبل ازیں ناصر جمشید 3 مواقع ملنے کے باوجود اپنی اننگز 24 سے آگے نہ بڑھا سکے، فلینڈر کی بولنگ پر گیند فائن لیگ پر کھڑے اسٹین کے ہاتھوں سے پھسل گئی، اگلے 2 اوورز میں فیلڈرز کا نشانہ چوک جانے سے رن آئوٹ ہونے سے بال بال بچے، بالآخر انھوں نے اسٹین کی باہر جاتی گیند پر سلپ میں جیک کیلس کو کیچ تھما دیا، پہلی وکٹ 49 پر گرنے کے بعد حفیظ 22 باہمی میچز میں 14 ویں بار ڈیل اسٹین کا شکار بنے، وہ 5 رنز پر آملا کا کیچ بنے، احمد شہزاد (35 ) کو کیلس نے ڈی کک کی مدد سے قابو کیا۔
مصباح الحق 13 رنز بناکر مورن مورکل کے بائونسر پر کوائنٹن ڈی کک کا کیچ بن گئے، صہیب مقصود بھی تین مواقع پر پانے کے باوجود 22 رنز پر کیلس کی گیند پر عمران طاہر کا کیچ بن گئے، 124 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی اننگز 150 سے قبل ہی سمٹتی نظر آ رہی تھی لیکن انور علی اور بلاول بھٹی ڈٹ گئے، دونوں نے 11.4 اوورز میں 74 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، بلاول بھٹی 39 رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو ٹیم کا مجموعہ 205 تک پہنچ چکا تھا، بعد ازاں 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے انور علی نے سعید اجمل (3) اور جنید خان (0) ناٹ آئوٹ کے ہمراہ باقی 15 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر پاکستان کا ٹوٹل 9 وکٹ پر 218 تک پہنچایا۔ ڈیل اسٹین اور مورن مورکل نے تین ،تین جبکہ جیک کیلس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔