بدعنوانی میں ملوث اکائونٹ آفیسر کی عبوری ضمانت منسوخ
فاضل عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے10ملزمان کو جرمانے کی سزائیں۔ فوٹو: فائل
کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزام میں ملوث پاکستان کاٹن کمپنی کے اکائونٹ افسر غلام حسین چانڈیو کے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
فاضل عدالت نے جیل بھیج دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پیر کو بدعنوانی کے الزام میں ملوث مذکورہ ملزم اپنی عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت کی جج تسنیم سلطانہ کے روبرو پیش ہواتھا، اس موقع پر فاضل عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
فاضل عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشز کی مد میں جعلی چیک کے ذریعے کروڑوں روپے خوردبرد کرلیے تھے،