برسبین ٹیسٹ اختتامی لمحات میں لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی

جیمز اینڈرسن کا بازو ٹوٹے گا، ہاتھ کی خیر نہیں، کلارک اور جارج بیلی کی نوک جھوک

الیسٹر کک نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو عوامی سطح پر جوناتھن ٹروٹ کو ہدف بنانے کی سخت مذمت کی ۔ فوٹو: گیٹی امیجز

ISLAMABAD:
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان برسبین ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی، کینگرو قائد مائیکل کلارک اور جارج بیلی اسٹرائک پر موجود انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن کو ڈرانے کیلیے ایک دوسرے سے بحث کرنے لگے۔

اسٹمپ میں لگے مائیکرو فون سے صاف سنا گیا جب کلارک نے اینڈرسن کو مخاطب کرکے کہا کہ خبردار ہوجائو تمھارا بازو ٹوٹنے والا ہے، جس پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے کپتان جارج بیلی نے قریب سے آواز لگائی کہ نہیں اینڈرسن کا ہاتھ ٹوٹے گا، اس سے پہلے کہ یہ گرما گرمی بڑھتی امپائرز نے مداخلت کی۔




بعد ازاں کلارک نے کہا کہ آف دی فیلڈ دونوں ٹیموں میں باہمی احترام کا سلسلہ قائم ہے فیلڈ میں اس طرح کی چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب انگلش کپتان الیسٹر کک نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو عوامی سطح پر جوناتھن ٹروٹ کو ہدف بنانے کی سخت مذمت کی ہے، وارنر نے کہا تھا کہ ٹروٹ کی مچل جونسن کی خوفناک بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں۔
Load Next Story