افغانستان اور آئرلینڈ نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا ٹکٹ کٹوا لیا
افغان سائیڈ نے کینیا کو 34 رنز سے ہرایا، آئرش پلیئرز نے ہانگ کانگ کو 85 رنز سے پچھاڑا
افغانستان گروپ بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے، اے ایف پی/فائل
افغانستان اور آئرلینڈ نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا ٹکٹ کٹوا لیا، دونوں ٹیمیں آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول میگا ایونٹ کھیلیں گی۔
افغان سائیڈ نے کینیا کو 34 رنز سے مات دی، آئرلینڈ نے ہانگ کانگ کو 85 رنزسے پچھاڑا، پال اسٹرلنگ نے آل رائونڈپرفارمنس پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں جاری ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرزمیں بہتر پرفارمنس نے افغانستان اور آئرلینڈ دونوں کو آئندہ برس مارچ، اپریل میں بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلنے کا حقدار بنادیا ہے، افغانستان نے کینیا کے خلاف 9 وکٹ پر 148 رنز اسکور کیے جواب میں کینیا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 114 رنز پر آئوٹ ہوگئی، سمیع اللہ شینواری نے پانچ وکٹیں لیں۔
افغانستان گروپ بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے، گروپ اے میں آئرلینڈ اب تک ناقابل شکست ہونے کی وجہ سے 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس نے ہانگ کانگ کے خلاف 4 وکٹ پر 207 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ نے 77 جبکہ اوبرائن نے 62 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 122رنز پر آئوٹ ہوگئی، شکست کے باوجود ہانگ کانگ ناک آئوٹ مقابلوں میں اچھی پرفارمنس سے بنگلہ دیش کیلیے رخت سفر باندھ سکتا ہے، دیگر مقابلوں میں کینیڈا نے اٹلی کو 5 وکٹوں سے زیر کیا۔ نمیبیانے یوگینڈا کی کہانی 38 رنز سے تمام کی، یو اے ای نے امریکا کو ایونٹ کی مسلسل پانچویں شکست سے دوچار کیا، میزبان سائیڈ نے پانچ وکٹ پر 151 رنز بنائے، خرم 61 پر ناٹ آئوٹ رہے، یو ایس اے کی ٹیم 7 وکٹ پر 137 رنز بنا پائی۔